ننھی مداح نے شاہ رخ خان کا دن خوش گوار بنا دیا

ننھی مداح نے شاہ رخ خان کا دن خوش گوار بنا دیا


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا دن اپنی ایک ننھی مداح کی ڈانس ویڈیو دیکھ کر خوش گوار ہو گیا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنی اس 4 سالہ مداح کی ڈانس ویڈیو پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جی، اس ڈانس نے میرا دن بہت بہتر بنا دیا ہے!

اُنہوں نے لکھا ہے کہ آپ کا بہت شکریہ اور آپ نے بالکل ٹھیک کہا کہ مجھے اس گانے پر صحیح انداز سے ڈانس کرنے میں اس ننھی بچی سے زیادہ وقت لگا۔

اداکار کی ایک مداح نے اپنی 4 سالہ بیٹی کی فلم ’جوان‘ کے گانے ’نوٹ رامایا واستوایا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

مداح نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ آپ نے اس گانے کی ویڈیو ریکارڈ کروانے کے لیے کتنی بار ڈانس کیا ہو گا لیکن میری چھوٹی آپ کے اس گانے پر مسلسل ڈانس کیے جا رہی ہے!

اُنہوں نے لکھا ہے کہ جیا ابھی صرف 4 سال کی ہے اور ڈانس کے ہر اسٹیپ میں آپ کو کاپی کرنے کی کوشش کرتی ہے،  مجھے امید ہے کہ آپ اسے آج دیکھیں گے اور اس سے آپ کا دن خوش گوار ہو جائے گا!

واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی اور اب تک باکس آفس پر اس فلم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں