پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو موسم سرما میں ٹھنڈ سے محفوظ رہنے کا ٹوٹکا بتا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مایاناز اداکار نے اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا۔
انہوں نے اپنے حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداحوں کو سردی کم لگنے کا طریقہ بتا دیا۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک دوسرے سے جلنے (حسد) سے سردی لگنی کم نہیں ہوگی بلکہ ایک دوسرے سے محبت کرنے سے کم ہوگی‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے مثبت رہنے کی تلقین بھی کردی۔
سینئر اداکار کے اس مشورے کو صارفین پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان سے جلد ہی دوبارہ اسکرین پر نظر آنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔