برطانیہ کے ماہرین فلکیات کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نظام شمسی میں موجود نیپچون اور یورینس نامی سیاروں کے رنگ وہ نہیں جو ہم طویل عرصے سے سمجھتے آئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1980 کی دہائی میں ایک خلائی مشن کی تصاویر میں نیپچون کو نیلے رنگ اور یورینس سبز رنگ میں دکھایا گیا تھا۔
لیکن ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برف کے دو بڑے سیارے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹرک ارون کے مطابق ماہرین فلکیات طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ دونوں سیاروں کی تصویروں میں جو رنگ دیکھتے ہیں وہ ان کے اصلی رنگ نہیں ہیں، یہ تحقیق ماہانہ آف دی آر اے ایس میں شائع ہوئی ہے۔
حالیہ تحقیق میں محققین نے یورپی ساوتھرن آبزرویٹری کی ٹیلی سکوپ پر ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ امیجنگ اسپیکٹروگراف اور ملٹی یونٹ اسپیکٹرو اسکوپک ایکسپلورر کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یورینس اور نیپچون کے رنگ ایک جیسے ہرے مائل نیلے رنگ کے ہیں تاہم نیپچون میں نیلا رنگ تھوڑا گہرا ہے۔
مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ یورینس اس وقت سبز نظر آتا ہے جب گرمیوں اور سردیوں میں اس کا ایک قطب سورج کی طرف ہوتا ہے لیکن موسم بہار اور خزاں کے دوران جب سورج equator پر ہوتا ہے، تو اس کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔