نصیبو لال کے کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی انٹری: مداح خوش ہوگئے

نصیبو لال کے کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی انٹری: مداح خوش ہوگئے


پاکستان کی مایۂ ناز گلوکارہ نصیو لال کے کنسرٹ میں بھارتی معروف پلے بیک سنگر سنندا شرما کی انٹری نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی و بھارتی گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دونوں کو اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصیبو لال اسٹیج پر پرفارم کر رہی ہیں، اسی دوران آڈئینس میں سے بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نمودار ہوتی ہیں اور اسٹیج پر اپنی پسندیدہ گلوکارہ نصیبو لال کے پاس آ جاتی ہیں۔

سنندا شرما کو اس دوران نصیبو لال کو گلے لگاتے اور عزت سے سینئر گلوکارہ کے سامنے جھکتے ہوئے بھی دیکھا جس سکتا ہے۔

نصیبو لال کا سنندا شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ بہت اچھا گاتی ہیں اور میری حوصلہ افزائی کے لیے یہاں آئی ہیں۔‘

دوسری جانب سنندا شرما کا کہنا ہے کہ ’جیسے کسی لڑکے کو لڑکی سے عشق ہوتا ہے مجھے اسی طرح نصیبو لال سے عشق ہے۔‘

نوجوان گلوکارہ کا مزید کہنا ہے کہ ’جب مجھے پتہ چلا کہ نصیبو لال کا شو ہو رہا ہے میں لندن سے بھاگتی ہوئی آئی ہوں، میں یہ شو چھوڑ نہیں سکتی تھی۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں