نصیبو لال کے بیٹے کی گانا گاتے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

نصیبو لال کے بیٹے کی گانا گاتے ویڈیو وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے


پاکستان کی مایۂ ناز گلوکارہ نصیو لال کے بیٹے کی والدہ کے کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نصیبو لال کے برمنگھم کنسرٹ میں ان کے بیٹے کو بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا مشہور گانا ’وے کملیا‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران گلوکارہ نے اپنے بیٹے کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بھرپور ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود بھی شائقین کو یہ پرفارمنس زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔

نصیبو لال کے بیٹے نے اپنی پہلی اسٹیج پرفارمنس کے لیے جس طرح کے لباس اور ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا وہ بھی شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا۔

کچھ شائقین نے گلوکارہ کے بیٹے کو دوبارہ گانا گانے کی کوشش نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ شائقین نے تو ان کا موازنہ چاہت فتح علی خان سے کر دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں