نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے پر چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری

نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے پر چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری


انٹرنیٹ سینسیشن چاہت فتح علی خان کو لیجنڈری قوال خواں، استاد نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا و متعدد ویب سائٹس کے مطابق یہ قانونی نوٹس قیصر منیر خان نامی شخص کی جانب سے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان نے 15 دن کے اندر جواب نہ دیا تو اِن کے خلاف عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کیا ہے جس سے فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے۔

قانونی نوٹس میں کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے خود کو نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے، چاہت فتح علی خان کی گلوکاری سے نصرف فتح علی خان کی وراثت کو نقصان پہنچا ہے۔

راتوں رات وائرل ہونے والے گلوکار و اداکار چاہت فتح علی خان سے قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر معافی مانگیں۔

قانونی نوٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان اگر معافی نہیں مانگتے ہیں اور نہ ہی نوٹس کا جواب دیتے ہیں تو 15 دن کے اندر اندر اُن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں