اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نشاط چونیاں لمیٹڈ، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ اور نشاط چونیاں لمیٹڈ کے سی ای او شہزاد سلیم پر مشتمل اندرونی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔
سی سی پی کے مطابق یہ تنظیم نو ایک سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت کی گئی جس کا مقصد نشاط چونیاں گروپ کے کارپوریٹ اسٹرکچر میں بہتری لانا ہے۔
سی سی پی کے فیزون جائزے کے مُطابق نشاط چونیاں لمیٹڈ ٹیکسٹائل سے مُتعلقہ کام کرنے والی ایک پبلک لِسٹڈ کمپنی ہے جو کہ کتائی، بنائی، رنگنے، فیبرک پروسیسنگ، اور بجلی کی پیداوار جیسے کام کر رہی ہے۔
اسی طرح، نشاط ملز لمیٹڈ ٹیکسٹائیل مصنوعات کی تیاری اور بجلی کی پیداوار میں مصروف پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔
سی سی پی جائزے نے مُتعلقہ مارکیٹ کی شناخت ‘اسپننگ، ویونگ، ہوم ٹیکسٹائل، اور تھرمل پاور جنریشن، سی پی پی اے -جی’ کے طور پر کی تنظیم نو سے شہزاد سلیم کے نشاط چونیاں لمیٹڈ میں شئیر ہولڈنگ اور نشاط ملز لمیٹڈ کے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ میں معمولی اضافہ ہو گا۔
سی سی پی نے تصدیق کی کہ ان تبدیلیوں کے باوجود یہ ٹرانزیکشن مرجر پارٹیز کی جانب سے مُتعلقہ مارکیٹ میں بالا دست پوزیشن کا باعث نہیں بنے گی۔