نسیم شاہ کی فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ

نسیم شاہ کی فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ


اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے حالیہ حصول کے بارے میں فٹنس رپورٹ جاری کی ہے، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نسیم شاہ پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے کے بعد اسلام آباد ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔

فرنچائز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ باقاعدگی سے نیٹ پر بولنگ کر رہے ہیں ام کی صحت یابی واقعی اچھی ہو رہی ہے۔

گزشتہ ماہ، پاکستان کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے یہ امید ظاہر کی تھی کہ 17 فروری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 شروع ہونے تک نسیم فٹ ہوں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کے لیے تیار ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی انجری سے واپسی کے بعد پی ایس ایل کے پورے سیزن میں نسیم کی شمولیت کی اجازت دینے سے گریزاں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں