نسیم شاہ نے دوبارہ ردھم کیساتھ بولنگ کرنا شروع کردی

نسیم شاہ نے دوبارہ ردھم کیساتھ بولنگ کرنا شروع کردی


نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرنا شروع کردی، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

فاسٹ بولر نے این سی اے میں فزیکل ایکسرسائزز کا بھی آغاز کردیا ہے۔

20 سالہ فاسٹ بولر نے پورے ردھم کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کروانا شروع کردی۔ وہ پی ایس ایل سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نسیم شاہ ایشیا کپ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو کر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے۔ کندھے کی سرجری کے بعد نسیم شاہ نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی انجری اور ری ہیب سے متعلق ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں