ندا یاسر کا اپنی شادی کے خرچے سے متعلق حیران کُن انکشاف


  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اُن کی شادی پر صرف تین تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ندا یاسر نے میزبان و اداکار فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی کے خرچے سے متعلق انکشاف کیا۔

ندا یاسر نے کہا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران مجھے مداحوں کی جانب سے بہت پیار و محبت ملی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران، ہم نے اپنے مارننگ شو میں شادی پر مبنی مواد بھی دکھایا کیونکہ پہلے شائقین ایسا مواد دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔

اسی بات پر میزبان فیصل قریشی نے ندا سے اُن کی شادی کے خرچے سے متعلق سوال پوچھا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میری شادی بڑے ہی پُرتعیش انداز میں ہوئی تھی۔

ندا یاسر نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین تقریبات منعقد ہوئی تھیں، پہلے دن شام میں میلاد اور رات میں مایوں کی تقریب رکھی گئی تھی جبکہ اُس کے بعد ایک دن مہندی اور پھر بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور 22 قبل میری شادی کی تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا۔

ندا نے مزید کہا کہ یہ خرچہ صرف، میری امی کے گھر کی تقریبات کا ہے کیونکہ ولیمہ یاسر کی طرف سے تھا تو خرچہ بھی اُنہوں نے ہی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ندا نے سال 2002 میں اداکار و ہدایتکار یاسر نواز سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے تین بچے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں