ندا یاسر نے کسی بھی اداکارہ کو پورے دس نمبر کیوں نہیں دیے؟

ندا یاسر نے کسی بھی اداکارہ کو پورے دس نمبر کیوں نہیں دیے؟


پاکستانی معروف میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی اور متعدد دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

ندا یاسر سے شو کے میزبان نے اداکارانہ صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام مشہور اداکاراؤں کو 10 میں سے نمبر دینے کو کہا۔

جس کے بعد اُنہوں نے اداکارہ مایا علی کو 9.5، عائزہ خان کو 8.5، جبکہ سارہ خان، منال خان اور ماورہ حسین کو 7.5 نمبر دیے۔

ندا یاسر کی رائے جاننے کے بعد میزبان نے پوچھا کے آپ نے کسی کو بھی پورے 10 نمبر نہیں دیے اور زیادہ تر کو صرف 7.5 نمبر دیے ہیں، اس کی کوئی خاص وجہ ہے۔

اُنہوں نے میزبان کے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ آپ نے مجھ سے ساری ہی بہترین اداکاراؤں کے بارے میں پوچھا تو مجھے جن کی اداکاری سب سے بہترین لگی ان کو میں نے 9.5 نمبر دیے اور باقی اداکاراؤں کو میں نے 7.5 نمبر دے دیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسرا یہ کہ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ ہی رہتی ہے۔

ندا یاسر نے اس شو میں اپنے مقبول مارننگ شو’گُڈ مارننگ پاکستان‘ سے جُڑے تنازعات کے بارے میں بھی بات کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں