ندا ڈار کو آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ مل گئی


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی خصوصی کیپ وصول کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر ندا ڈار کی دو تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں وہ آئی سی سی ویمن ٹی20 کی ٹیم آف دی ایئر 2019 کی کیپ وصول کر رہی ہیں۔

ندا ڈار کو کیپ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے دی۔

Pakistan Cricket

@TheRealPCB

Proud moment for all-rounder @CoolNidadar who on Tuesday received her ICC Women’s T20I Team of the Year 2019 cap.

View image on TwitterView image on Twitter
103 people are talking about this

ندا کا شمار پاکستان کی تجربہ کار ویمن کرکٹرز میں ہوتا ہے اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

آف اسپنر ندا ڈار 96 ٹی ٹوئنٹی اور 71 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 88 وکٹیں لینے والی کھلاڑی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں