پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اورندا یاسر کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں اس جوڑے نے یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہیں گھر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نواز بھی ندا کے ساتھ گھر کی صفائی کروا رہے ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نے کچن اور باتھ روم صاف کیا جبکہ ندا نے فرش کو پوچا لگا کر صاف کیا۔
اس وی لاگ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔