اسلام آباد:
کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کے ہنگامی اجلاس میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور ای سی سی نے آئی پی پیز کو 403 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگی دو اقساط میں کی جائے گی۔ نجی پاور پلانٹس کو 161 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق باقی رقم اگلے چھ ماہ میں ادا کی جائے گی۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے حکومت کو 15 سال میں 836 ارب کی بچت ہوگی۔ ای سی سی نے ایف بی آر کے لئے 35 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔