لاہور:
نجم سیٹھی نے ملکی کوچز کے تقرر کو ناکام تجربہ قرار دیدیا، سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ میرے دور میں ایک کے سوا تمام کوچ غیر ملکی لیے گئے، مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ناقص کھیل کی بڑی وجہ ملکی کوچز لانے کی پالیسی ہے، ہمارا پاکستانی ہیڈکوچ کے ساتھ تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا تھا، اس لیے سوائے ایک کے تمام غیر ملکی کوچز لیے جس کے اچھے نتائج بھی سامنے آئے، اب کارکردگی کیوں خراب ہورہی ہے، پی سی بی اس کا تجزیہ کرے اور وجوہات کا جائزہ لے کر غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کرے۔
انھوں نے کہا کہ مصباح الحق کو دو عہدے دینے کا فیصلہ متنازع ہوچکا، ہماری پالیسی تھی کہ اس قسم کی اہم پوسٹ پر کسی ایک شخص کو نہیں ہونا چاہیے۔