نا مناسب لباس میں نماز، سوشل میڈیا صارفین نے راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نا مناسب لباس میں نماز، سوشل میڈیا صارفین نے راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لے لیا


بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو نماز پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

 راکھی ساونت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں سیاہ رنگ کا ایسا لباس پہنے یوگا میٹ کے اُوپر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں ان کے ٹخنے نظر آرہے ہیں۔

راکھی ساونت کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نامناسب لباس پہن کر نماز ادا کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو یوں نماز ادا کرنے سے پہلے اسلام کے بارے میں چند بنیادی معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جن میں نماز کی ادائیگی کا صحیح طریقہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی لیکن اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں