ناگرجونا کی معذور پرستار سے ملاقات و معذرت

ناگرجونا کی معذور پرستار سے ملاقات و معذرت


تیلگو سپر اسٹار ناگرجونا نے اپنے اس معذور پرستار سے ملاقات کی جسے چند روز قبل ان کے باڈی گارڈ نے دھکا دیا تھا۔ 

بدھ کو ناگرجونا ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے، وہ اپنے کام کے ٹرپ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔

اس موقع پر انھوں نے ایئرپورٹ پر اپنے مذکورہ بالا پرستار سے ملاقات کی اور اسکے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس دوران اس پرستار نے چند روز قبل پیش آنے والے واقعے پر معذرت کی تو ناگرجونا نے جواباً کہا کہ ارے آپ کیوں معذرت کرتے ہیں، وہ آپکی نہیں ہماری غلطی تھی۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔

اس موقع پر ناگرجونا نے اپنی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر موجود دیگر پرستاروں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں