نامور ولاگر کی وجہ سے صبا قمر رونے پر مجبور ،ویڈیو وائرل


 پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر آج کل اپنے  یوٹیوب چینل پر کافی ایکٹو نظر آ رہی ہیں، لاک ڈاون کے دوران انھوں نے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا عنوان ‘آئسولیشن بائے صبا قمر’ ہے  جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا پر صبا قمر کی نو جوانوں کے پسندیدہ ولاگر کے ساتھ ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکارہ نے کیمرے کے سامنے رونے کی درخواست پر ایسی حقیقت سے قریب تر ایکٹنگ کی کہ منٹوں میں ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا قمر کا اداکاری کا برسوں کا تجربہ ہے اور انھوں نے سیکنڈز میں اس کا مظاہرہ کر کے سب مداحوں کو حیران ہی کر دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں