نامور امریکی اداکار جارج کلونی کی ازدواجی زندگی مشکل ہونے لگی

نامور امریکی اداکار جارج کلونی کی ازدواجی زندگی مشکل ہونے لگی


آسکر ایوارڈ یافتہ امریکہ کے نامور اداکار جارج کلونی اور ان کی لبنانی نژاد برطانوی اہلیہ امل کلونی کی شادی شدہ زندگی میں معاملات مشکل ہونے لگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جارج اور امل کلونی کو مبینہ طور پر مصروف شیڈول کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی شادی کو ستمبر میں 10 سال مکمل ہوجائیں گے تاہم ان دنوں یہ جوڑا کام کی مصروفیت کی وجہ سے زیادہ تر وقت اکیلا گزار رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جارج کلونی اپنے فلمی پروجیکٹس جبکہ امل کلونی انسانی حقوق کے کاموں میں مصروف ہیں اور یہ دونوں اپنے اپنے کاموں کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ 46 سالہ امل کلونی بین الاقوامی انسانی حقوق کی وکیل ہیں۔ امل کلونی اور جارج کلونی 2 جڑواں بچوں کے والدین ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں