ناصر خان جان کس اداکارہ کے ساتھ ڈیبیو دینا چاہتے ہیں؟

ناصر خان جان کس اداکارہ کے ساتھ ڈیبیو دینا چاہتے ہیں؟


پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی پسندیدہ ہیروئن کے ساتھ ایکٹنگ کیریئر میں ڈیبیو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے انگریزی زبان میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور ساتھ ہی لیباٹری کورس بھی کر رکھا ہے، انہوں نے اپنے خاندان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر ہیں اور ان کی بہنیں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے ابتداً صحت سے آگاہی فراہم کرنے کی خاطر ویڈیوز بنا کر شیئر کی کیونکہ انہیں مشہور ہونے کا شوق تھا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیو پر منفی تبصرے کرنا شروع کردیئے۔

دوران انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر کبھی ایکٹنگ کرنے کا موقع ملے تو کس کے ساتھ ڈیبیو کرنا چاہیں گے۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکارہ نیلم منیر پسند ہیں اور ان ہی کے ساتھ ڈیبیو کرنا چاہیں گے کیونکہ وہ بھی پختون ہیں اور پشتو بول اور سمجھ سکتی ہیں ۔


اپنا تبصرہ لکھیں