ناصر خان جان نے خود کو ٹام کروز قرار دے دیا

ناصر خان جان نے خود کو ٹام کروز قرار دے دیا


پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے بعد اب خود کو معروف اداکار ٹام کروز سے مشابہ قرار دے دیا۔

ناصر خان جان جو اپنی منفرد ویڈیوز اور بیانات سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اپنے فالوورز سے دلچسپ سوال بھی پوچھا۔

انہوں نے مذکورہ دونوں تصاویر کے حوالے سے اپنے مدحواں اور فالوورز سے سوال کیا کہ ’دونوں ایک جیسے ہیں ناں؟‘

ان کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ یہ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ناصر خان جان نے خود کو ٹام کروز قرار دے دیا

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے اس قسم کی پوسٹ شیئر کی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود کو کبھی لیونارڈو ڈی کیپریو اور کبھی شاہ رخ خان کا ہمشکل قرار دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں