ناصر حسین کو آئی پی ایل میں بابر اعظم کی کمی محسوس ہونے لگی


انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کو آئی پی ایل میں بابر اعظم کی کمی محسوس ہونے لگی۔

ایک انٹرویو میں انگلش ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن باصلاحیت نوجوان بیٹسمین کو آئی پی ایل میں کھیلتا نظر آنا چاہیے۔ انہوں کہا کہ دور حاضر کے شاندار4 بیٹسمینوں کی فہرست میں ویرات کوہلی،سٹیوسمتھ، کین ولیم سن اور جو روٹ کو شامل کیا جاتا ہے، میرے خیال میں یہ شاندار5 ہونا چاہے، بابر اعظم کے بغیر یہ فہرست مکمل نہیں۔

یاد رہے کہ ناصر حسین ہمیشہ سے ہی بابر اعظم کے مداح رہے ہیں، نوجوان بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور مظاہرہ نہیں کرپائے، انہوں 3 اننگز میں 99 رنز بنائے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں