پاکستانی ماڈلنیہا راجپوت نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شیئر کی اپنی بولڈ تصاویر جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر شہباز تاثیر بھی موجود ہیں۔
ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور ہاٹ والے ایموجی بنا کر تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنہیں ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے ماڈل کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
تصاویر دیکھیں:
دیکھیں بولڈ ویڈیو:
تصاویر دیکھیں:
اس سے قبل نیہا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں، ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دُنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماڈل نیہا راجپوت سے شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں دوسری شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔