پاکستان شوبزانڈسٹری میں بہت سے نئے اداکار اور اداکارائیں آرہی ہیں، جن کا فیشن سینس اور اسٹائل کافی بولڈ ہے۔
سبینہ سید بھی انڈسٹری میں ایک نیا خوبصورت چہرہ ہیں ،جنہیں ہم مختلف ڈراموں میں دیکھ رہے ہیں۔
کم عمر ہونے کیساتھ ساتھ وہ اپنے پراجیکٹس کا انتخاب کافی سمجھداری سے کر رہی ہیں اور اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہی زیادہ تر زبردست اور ہٹ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
نجی ٹی وی کے سپر ہٹ ڈرامے ’دوبارہ‘ میں اپنی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی سبینہ سید اب ایک جانا مانا چہرہ بن چکی ہیں۔
ماڈل اور اداکارہ سبینہ سید اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی کرنا پرتا ہے۔
سبینہ کو ڈریسنگ میں مغربی انداز پسند ہے اور ہم انہیں زیادہ تر مغربی لباس میں ہی دیکھتے ہیں جسے وہ اعتماد کے ساتھ کیری کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کی جو آتے ہی چھا گئیں۔