کراچی:
نازیبا حرکت پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم نے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کردی۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کرکٹرز کو بلاکر انھیں اچھی طرح سے سمجھایا، دونوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی،انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کسی معاشرے میں کسی کی جانب سے قابل قبول نہیں،دونوں پلیئرز اب کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں، کرکٹرز کو کیا سزا دی گئی۔
اس کے جواب میں محمد اکرم نے کہا کہ کچھ باتیں عوام میں لانے والی نہیں ہوتیں،بہرحال انھیں اچھی طرح سمجھا دیا ہے۔