پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں دیے اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔
حال ہی میں نازش جہانگیر نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پیجز کے اندازِ صحافت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے علیزے شاہ کے بارے میں دیےاپنے ایک پچھلے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ حال ہی میں ہوا جہاں مختلف بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز نے میرے بیان سے متعلق اپنی پسند کے کیپشن بنائے۔
نازش جہانگیر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ایک انٹرویو میں علیزے شاہ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ خوبصورت ہے اور سرجری کے بعد بھی اچھی لگ رہی ہیں لیکن میرے اس بیان کو غلط رنگ دیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پیجز پر میرے بیان کے بارے میں کچھ ایسی ہیڈلائنز بنائی گئیں کہ ’نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ سرجری سے پہلے خوبصورت تھیں‘۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا بالکل نہیں کہا تھا، میرے لیے علیزے کی سرجری مسئلہ کیوں ہو گی؟
نازش جہانگیر نے علیزے شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’مائی ڈیئر، آپ ہمیشہ سے خوبصورت ہیں‘۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ علیزے شاہ ایسی نہیں ہے جو اس طرح کے معاملات سے پریشان ہو۔