ناروے کپ انڈر۔15: فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ناروے کپ انڈر۔15: فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی


ناروے کپ انڈر۔15 میں پاکستان کی فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ناروے کے واریگ کلب کو شکست دی۔

سیمی فائنل میں فیوچر پاکستان نے تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔ ناروے کپ فٹبال کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

فیوچر پاکستان کی جانب سے شہباز نے دو اور سبحان نے ایک گول اسکور کیا۔

انڈر۔17 کیٹیگری میں پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں