نارووال میں وین اور کوچ میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی


نارووال: 

ظفروال روڈ پر وین اور کوچ میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارووال میں ظفروال روڈ پر وین اور کوچ میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے کیلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جب کہ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا


اپنا تبصرہ لکھیں