نیامے:
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا،وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔
صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔
فوری طور پر کسی گروپ یا علاحدگی پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نائیجر کی تاریخ کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔