ابوجا:
نائجیریا میں شدت پسندوں نے فرانسیسی این جی او کے 4 مغویوں کو قتل کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں شدت پسند جنگجوؤں نے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلیے کام کرنے والی فرانسیسی این جی او کے ایک اسٹاف ممبر اور دو ڈرائیورز سمیت 4 مغویوں کو قتل کردیا ہے جب کہ ایک امدادی کارکن اب بھی جنگجوؤں کی قید میں ہیں۔
فرانسیسی امدادی تنظیم ’اگینسٹ ہینگر‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 18 جولائی میں اغوا ہونے والے 6 کارکنان میں سے 4 کو قتل کر دیا گیا ہے، مغویوں کو نائجیریا کے شمال مشرقی حصے سے اغوا کیا گیا تھا۔ تنظیم نے مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔