نئے ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک سامنے آگئی

نئے ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک سامنے آگئی


مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق چینی ویب سائٹ Baidu نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد اسکرین شاٹس جاری کیے ہیں جس میں کافی نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

۔

ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

درحقیقت ونڈوز 11 کا یوزر انٹرفیس اور اسٹارٹ مینیو مائیکرو سافٹ کے مجوزہ ونڈوز 10 ایکس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، جسے متعارف کرانے کا منصوبہ ختم کردیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکونز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اسٹارٹ مینیو اور ایپ آئیکونز کو سینٹر پر نہیں رکھنا چاہتے تو انہیں بائیں جانب منتقل کرنے کا آپشن بھی ہے جبکہ ڈارک موڈ بھی اس او ایس کا حصہ ہوگا۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

ایسا کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی۔

اور عرصے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے اسٹارٹ اپ ساؤنڈ کو بھی بدل کر نیا کیا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں