نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بین اسٹوکس نمبرون آل راؤنڈر بن گئے


آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

جس کے تحت انگلینڈ کے بین اسٹوکس نمبرون آل راونڈر بن گئے ہیں، وہ  فلنٹوف کے بعد  پہلے انگلش کرکٹر ہیں،  جو  یہ اعزاز پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں بھی بین اسٹوکس ترقی پاتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

درجہ بندی کے لحاظ سے آسٹڑیلیا کے اسمتھ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے بعد  دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بولنگ  میں آسٹریلیا کے  پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،  جنوبی افریقہ کے  نیل ویگنر کا دوسرا نمبر ہے، جیسن ہولڈر کی تیسری پوزیشن ہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ دس بہترین آل راونڈرز کی لسٹ میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا۔


اپنا تبصرہ لکھیں