نئی دلی میں ہیٹ اسٹروک سے اس سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

نئی دلی میں ہیٹ اسٹروک سے اس سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ


نئی دلی میں ہیٹ اسٹروک سے اس سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں ہیٹ اسٹروک سے 40 سال کا مزدور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نئی دلی میں آج سے شدید گرمی میں کمی کا امکان ہے اور 4 جون تک بارش، گرج چمک کے ساتھ طوفان اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں یکم مارچ سے شدید گرمی کے باعث اموات 60 سے زائد ہوگئی ہیں۔

ادھر بھارتی ریاست کیرالہ میں وقت سے پہلے مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں