میں نے جو دوسری شادی کی کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، نعمان اعجاز

میں نے جو دوسری شادی کی کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، نعمان اعجاز


حال ہی میں دوسری شادی کا دعویٰ کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اپنے بیان کو مذاق قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز نے شہہ سرخیوں میں اس وقت جگہ بنائی تھی جب انہوں نے اپنے شو کے دوران اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

تاہم اب انہوں نے اپنے مذکورہ دعوے کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے جو کہانی گھڑی تھی وہ جھوٹی ہے، یہ صرف ایک مذاق ہے جس کا مقصد صرف تفریح کرنا اور لوگوں کا ردعمل دیکھنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ کسی نے بھی اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا ہوگا۔ کبھی کبھی، ہم سب کو اچھے ہنسی مذاق کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اس شو میں کچھ نیا کرنے کا، مزاح لانے کا یہ میرا طریقہ تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں