میں میرب کی وجہ سے 5 وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہوں: سعدیہ امام

میں میرب کی وجہ سے 5 وقت کی نماز پابندی سے پڑھتی ہوں: سعدیہ امام


پاکستانی اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے پڑھاتے ہیں مگر تربیت کرنا والدین کا کام ہے۔

حال ہی میں ماضی کی اداکارہ و میزبان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی۔

دوران پروگرام انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر پاکستان میں نہیں ہوتے اس لیے ماں اور باپ دونوں کی ذمہ داری ان پر ہے۔ بچے والدین کو دیکھ کر سیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنی والدہ کو دیکھ کر سیکھا ہے اور اب میری بیٹی میرب بھی مجھے دیکھ کر سیکھتی ہے، اگر کبھی میں گھر میں نہ ہوں اور کوئی مہمان آجائے تو اسے یہ محسوس نہیں ہوگا کہ گھر میں کوئی نہیں ہے۔ میرب مہمان نوازی کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز صرف اس لیے پڑھتی ہوں تاکہ میرب مجھے دیکھ کر سیکھے، اب مجھے اسے نماز کے لیے نہیں کہنا پڑتا وہ مجھے دیکھ کر سیکھ چکی ہے اب وہ خود 5 وقت کی نماز پڑھتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جب والدین خود کوئی کام نہیں کرتے تو ان کے بچے بھی نہیں کرتے، پھر بچوں سے شکوہ نہیں کرنا چاہئے کہ وہ فلاں کام نہیں کرتا۔

سعدیہ امام کا شمار پاکستانی ڈراموں کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد شوبز ابنڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں