اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہناہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ خوبصورت اور جوان ہیں۔
زشتہ دنوں وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور ان کی شخصیت کرشماتی ہے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے وزیر مملکت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موسمیات میرے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں، میں وزیر اعظم پاکستان سے بھی زیادہ خوبصورت، جوان اور ہنس مکھ ہوں اور میری بول چال بھی وزیر اعظم سے بہتر ہے۔