سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیے جانے پر ردعمل دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ متنازع اور کرپٹ جج کی طرف سے یہ دھاندلی والی سماعت ہے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اصل فیصلہ 5 نومبر کو عوام کرینگے، میں بہت معصوم آدمی ہوں، سب جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہوا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی ایک جیوری نے جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے ہش منی کیس میں تمام الزامات پر مجرم قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں کسی سابق ا مریکی صدر کو کرمنل کیس میں پہلی بار سزا ہوئی ہے۔