نامور خوبرو اور چلبلی پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین سے کہہ دیا ہے کہ وہ اب ان کے بغیر زندگی بسر کر نے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔
فاطمہ سہیل سابق شوہرکی حقیقت سامنے لے آئیں
تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز اقرا عزیز نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شو ہر یا سر حسین کےلئے ایک جذبات سے بھرا پیغام لکھ کر شئیر کیا ہے۔
قرا عزیز نے اپنی پوسٹ میں شادی کے دن کی ایک تصویر شئیر کر تے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو ہر وقت اپنے پاس دیکھنا چاہتی ہوں، جب میں کام کروں، خوش ہوں، اُداس ہوں، جذباتی ہوں یا جب مجھے یہ احساس ہو کہ میں اِس قابل نہیں ہوں۔
سنو چندا اسٹار نے مزید لکھا کہ دراصل میں یہ چاہتی ہوں کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں تاکہ مجھے یہ یاد رہے کہ اللہ نے مجھے جو عطا کیا ہے، میں کتنی خوش قسمت ہوں ۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر ان کے شو ہر اور نا مور اداکار یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پانچ منٹ کے لیے دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھا کہ یہ پوسٹ دیکھ لی، بے بی ابھی واپس آتا ہوں۔