میں اور دانیہ بہت جَلد MNA کا الیکشن لڑیں گے، صدارتی نظام لائیں گے: دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کا اعلان

میں اور دانیہ بہت جَلد MNA کا الیکشن لڑیں گے، صدارتی نظام لائیں گے: دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر کا اعلان


معروف ٹک ٹاکر و انٹرنیٹ پرسنیلٹی دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر، وکیل، المعروف حکیم شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور دانیہ شاہ جَلد قومی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گے۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد نے گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد سے دانیہ شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا اور ویب سائٹ کی زینت بن گئی ہیں، ہر طرف ایک بار پھر سے ٹک ٹاکر کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

22سالہ دانیہ شاہ اور اُن کا دوسرے شوہر، حکیم شہزاد نے حال ہی میں ایک مقامی صحافی کو انٹرویو دیا ہے۔

اس انٹرویو میں حکیم شہزاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور اُن کی  اہلیہ دانیہ شاہ بہت جَلد قومی اسمبلی سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حکیم شہزاد نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ لودھراں سے جبکہ میں شجاع آباد سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا اور اگر قسمت نے ساتھ دیا تو ہم دونوں مل کر ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔

حکیم شہزا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ صرف باتیں نہیں کر رہا ہوں، ہم الیکشن لڑیں گے، میں اور دانیہ شاہ مشہور لوگ ہیں، جو زبان سے نکالیں گے اُسے پورا کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ ’ایک طرف عمران خان ہوں، دوسری طرف آصف علی زرداری، تیسری طرف نواز شریف تو میں کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کروں گا؟‘ اس کے جواب میں، میں نے صحافی سے کہا تھا کہ ’میں اپنے ساتھ بیٹھنا پسند کروں گا، میں خود رہنما کی طرح کا بندہ ہوں، میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں گا۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں