میگھن کی منگنی کی انگوٹھی کو دنیا بھر میں خاص توجہ کیوں حاصل ہے؟

میگھن کی منگنی کی انگوٹھی کو دنیا بھر میں خاص توجہ کیوں حاصل ہے؟


برطانوی شاہی خاندان کو خیرباد کہہ کر سادہ طرزِ زندگی اپنانے والی سابقہ ڈچس آف سسیکس، پرنسس و امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کی انگوٹھی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس ہیری کی جانب سے پسند کیے گئے انگوٹھی کے ڈیزائن کی تعریف کرتے ہوئے میگھن مارکل نے بھی اسے ’خوبصورت اور ناقابل یقین‘ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے میگھن مارکل کو پرپوز کیے جانے کے چھ برسوں بعد بھی میگھن مارکل کی منگنی کی انگوٹھی مسلسل توجہ اور تعریف حاصل کر رہی ہے۔

برطانوی جیولر Ramsden’s Jewellery کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈچس آف سسیکس کی تین پتھروں والی ہیرے کی چمکدار  انگوٹھی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل کی اس انگوٹھی کا دنیا کی مشہور شخصیات کی منگنی کی انگوٹھیوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں گزشتہ سال کے عالمی سرچ کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ میگھن کی انگوٹھی کو ہر ماہ اوسطاً 51,283 بار سرچ کیا گیا۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر شہزادی ڈیانا کی مشہور نیلم اور ہیرے کی انگوٹھی ہے جسے اب میگھن مارکل کی جِٹھانی، کیٹ مڈلٹن پہنتی ہیں۔

شہزادی ڈیانا کی اس لازوال انگوٹھی کو عالمی سطح پر اوسطاً 22,100 بار ماہانہ سرچ کیا گیا ہے۔

میگھن مارکل اور لیڈی ڈیانا کی انگوٹھیوں کے بعد ٹاپ فائیو میں میگن فاکس، ملی بوبی براؤن اور ہیلی بیبر جیسی مشہور شخصیات کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں