میگھن مارکل ہالی ووڈ کی ملکہ بننا چاہتی ہیں؟

میگھن مارکل ہالی ووڈ کی ملکہ بننا چاہتی ہیں؟


ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل مبینہ طور پر ہالی ووڈ میں واپسی کے لیے پرجوش ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ میگھن مارکل شوبز انڈسٹری میں دوبارہ بطور سُپرہٹ اداکارہ اپنا مقام محفوظ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وہ اپنے بلاگ ’دی ٹِگ‘ کو بحال کرنے اور خود کو فلم انڈسٹری میں عالمی شہرت یافتہ گیوینتھ پیلٹرو، اوپرا اور انجلینا جولی کے برابر دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔

فی الحال شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل دونوں ایک مقبول کتاب ’میٹ می ایٹ دی لیک (Meet Me At The Lake)‘پر فلم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

تاہم، شہزادہ ہیری اپنے فلاحی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایسا لگتا ہے کہ میگھن مارکل صرف اپنے بارے میں سوچ رہی ہیں اور شہزادہ ہیری کو صحیح سے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ اس ساری صورتحال میں کہاں فٹ ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن مارکل کو لگتا ہے کہ اگر وہ اور شہزادہ ہیری دونوں الگ الگ کام کریں گے تواس سے ان دونوں کو فائدہ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں