میگھن مارکل پر شہرت حاصل کرنے کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

میگھن مارکل پر شہرت حاصل کرنے کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام


ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ صرف کیٹ مڈلٹن سے زیادہ شہرت حاصل کرنے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے شاہی مبصر لیڈی کولن کیمبل نے کہا کہ مونٹیسیٹو فارمرز مارکیٹ میں میں پالتو کتّے ساتھ لے کر جانا منع ہے لیک اس کے باوجود بھی میگھن مارکل مارکیٹ میں’بیگل‘ کو ساتھ لے کر گئیں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ میگھن مارکل نے جان بوجھ کر کیٹ مڈلٹن  کی جانب سے میڈیا کی توجہ سے ہٹا کر اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے ایسا کیا۔

ایک اور شاہی مبصر فل ڈیمپیئر نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل نے یہ سب کچھ کیٹ مڈلٹن کے ومبلڈن کے حالیہ دورے سے  میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات شہزادہ ہیری کے ساتھ میگھن مارکل کی شادی میں مشکلات کے بارے میں پھیلی افواہوں کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں