میک اپ آرٹسٹ کا ’ملکہ ترنم‘ نورجہاں کو خراج تحسین


پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ اور ہئر اسٹائلسٹ شعیب خان نے اگرچہ پہلے بھی سروں کی ملکہ میڈم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ’ملکہ ترنم‘ کو ان کی برسی پر ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شعیب خان نے میڈم نورجہاں کی 19 برسی کے موقع پر ایک بار پھر ان کا روپ دھارا اور ان کی گلوکاری کی نقل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: لازوال خوبصورتی کی علامت ’نورجہاں‘ کو میک اپ آرٹسٹ کا خراج تحسین

شعیب خان نے میک اپ، ڈریسنگ اور ہیئر اسٹائل سے ملکہ ترنم کا روپ دھارا اور بعد ازاں انہوں نے میڈم نورجہاں کے روپ میں ہی ان کے گانے کی نقل اتاری جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

شعیب خان کی جانب سے ملکہ ترنم کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان کے فن کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے

اس سے قبل رواں برس نومبر میں بھی شعیب خان نے ملکہ ترنم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا روپ دھارا تھا۔

نومبر 2019 میں میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کی جانب سے ملکہ ترنم کے روپ دھارنے پر کئی لوگ حیران رہ گئے تھے اور وہ میک اپ میں چھپے آرٹسٹ کو ’نور جہاں‘ ہی سمجھ بیٹھے تھے۔

شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم کا سب سے مشہور روپ دھارا تھا جس میں انہوں نے سبز رنگ کے لباس پہننے سمیت بالوں میں پھول اور گلے میں ہار بھی سجایا تھا۔

اور اس بار بھی انہوں نے ملکہ ترنم کو مشہور روپ دھارا اور ان کی طرح کا گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ان کی جانب سے گائے گئے مقبول گیت ’میں نے تو سمجھا تھا‘ کی نقل بھی کی۔

نومبر میں بھی میک اپ آرٹسٹ نے ملکہ ترنم کا روپ دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
نومبر میں بھی میک اپ آرٹسٹ نے ملکہ ترنم کا روپ دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

لوگوں نے اس بار بھی شعیب خان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ 98 فیصد ملکہ ترنم جیسے بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو اینجلینا جولی بنانے والا پاکستانی فنکار

شعیب خان نے ملکہ ترنم نورجہاں کے علاوہ بھی دیگر لوگوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا روپ دھارا ہے اور رواں برس کے آغاز میں انہوں نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا روپ دھارا تھا۔

میک اپ آرٹسٹ نے دپیکا پڈوکون کا بھی روپ دھارا تھا1فوٹو: انسٹاگرام
میک اپ آرٹسٹ نے دپیکا پڈوکون کا بھی روپ دھارا تھا1فوٹو: انسٹاگرام

دلچسپ بات یہ ہے کہ شعیب خان نے اس سے پہلے بھی دپیکا پڈوکون کا روپ دھارا تھا جب کہ وہ ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کا بھی روپ دھار چکے ہیں۔

میک اپ آرٹسٹ نے خود کو اینجلینا جولی کے 'میلیفسنٹ' روپ میں بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
میک اپ آرٹسٹ نے خود کو اینجلینا جولی کے ‘میلیفسنٹ’ روپ میں بھی دھارا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

شعیب خان نے ہولی وڈ کرائم تھرلر فلم ’جوکر‘ کے مرکزی کردار جوکر کا روپ بھی دھارا تھا اور ان کے تمام روپ کو بہت پسند کیا تھا۔

میک آرٹسٹ فلم جوکر کے مرکزی کردار کا بھی روپ دھار چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
میک آرٹسٹ فلم جوکر کے مرکزی کردار کا بھی روپ دھار چکے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں