پاکستان کے نامور اداکار علی رحمٰن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میکڈونلڈ ریسٹورنٹ کے عملے پر چیختے نظر آئے۔
ویڈیو میں علی رحمٰن خان نے ریسٹونٹ کے ملازم پر چیختے ہوئے کہا کہ ‘آپ کو معلوم ہے میں کون ہوں؟ آپ نے کبھی مجھے ٹی وی پر دیکھا ہے؟ آپ ملازم ہیں آپ کا کام ہے میری بات ماننا’۔
دوسری جانب ریسٹورنٹ کا ملازم کا کہنا تھا کہ ‘سر، آپ ناراض نہیں ہوں، میں بس مذاق کررہا تھا’۔
ویڈیو کے آخر میں علی رحمٰن خان کو جب محسوس ہوا کہ کوئی ان کی ویڈیو بنارہا ہے تو وہ خاموش ہوگئے۔
اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر یہ واضح نہیں ہوپارہا ہے کہ اداکار میکڈونلڈ کے عملے سے مذاق کررہے ہیں یا واقعی ان پر غصہ ہیں۔
البتہ سوشل میڈیا پر اداکار کو ریسٹورنٹ کے ملازم سے اس انداز میں بات کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ایک برگر خریدنے کے لیے یہ بتانا ضروری تھا کہ یہ ایک اداکار ہیں؟ پتا نہیں ہم پاکستانی کسی سے آرام سے بات کرنا کب سیکھیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ علی رحمٰن خان پر تنقید کرنے سے قبل ان کی ردعمل جاننا بھی ضروری ہے۔
دوسری جانب ان کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیو یقیناً مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ہے۔
علی رحمٰن خان نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔