میکسیکو کے ساحل پر ماہرہ خان کی تصاویر وائرل


پاکستان کی نامور اداکار ماہرہ خان اپنے مصروف شیڈول سے کچھ وقت نکال کر اس وقت اہلخانہ کے ہمراہ میکسیکو میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ہر وقت مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والی ماہرہ خان اس دوران بھی مداحوں سے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہیں جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے اس دورے کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کے ساتھ اس طرح شیئر کیا کہ دیکھنے والے ان سے خوب محظوظ ہوئے۔

ماہرہ نے میکسیکو پہنچنے کے بعد دوران پرواز لی گئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرکے اس سفر کا آغاز کیا۔

جس کے بعد اداکارہ نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

ماہرہ خان نے میکسیکو کے ساحل سمندر پر لی گئی اپنی تصاویر بھی شیئر کی جنہیں مداحوں کے ساتھ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی خوب پسند کیا۔

اپنی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’کیا جو میں محسوس کررہی ہوں وہ پیار ہے؟‘

جس کے بعد کئی مداحوں نے کمنٹس میں لکھا کہ شاید ماہرہ خان جلد شادی کرنے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں سامنے آئیں تھی البتہ اداکارہ نے انہیں بے بنیاد ٹھہرا دیا تھا۔

ماہرہ خان گزشتہ سال پاکستانی سینما کی دو بڑی فلموں ’سپراسٹار‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

دونوں ہی فلموں کو باکس آفس پر اور مداحوں کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں