میکا سنگھ، راحت فتح علی کی حمایت میں سامنے آگئے

میکا سنگھ، راحت فتح علی کی حمایت میں سامنے آگئے


بھارتی پنجاب کے گلوکار میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کے منیجر کو جھوٹی افواہیں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے راحت فتح علی کی حمایت میں پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اسی بات سے سخت نفرت ہے، ان کا مینیجر ایسی احمقوں والی حرکتیں اپنے آرٹسٹ کے لیے کیوں کر رہا ہے۔ اس نے نام، شہرت، دولت اور پہچان کمائی ہے اور اب ایسی اوچھی ہرکت کر رہاہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سلمان بھائی، یہ اچھی بات نہیں ہے، راحت فتح علی خان تمھارے بھائی جیسے ہیں۔

خیال رہے کہ میکا سنگھ نے یہ پیغام راحت فتح علی کی دبئی میں گرفتاری سے متعلق گردشی خبروں کے بعد جاری کیا ہے۔

ان کے مطابق راحت فتح علی پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور انہیں ایسی سستی شہرت کی ضرورت نہیں ہے یہ کام ان کے مینیجر نے کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں