لاہور:
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے پر اظہر علی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پانچویں روز کا کھیل ختم ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کی صورت میں پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ تھے،امید تھی کہ دھوپ نکلنے پر پچ کا رویہ مختلف ہو جائے گا لیکن موسم نے حالات ہی کچھ اور کر دیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن زیادہ بولنگ کا موقع ہی نہیں مل سکا، کھیل کا موسم سے بْری طرح متاثر ہونا دونوں ٹیموں کے لیے ہی مایوس کن رہا۔ ذاتی فارم کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ میرا اعتماد واپس آ رہا ہے۔
مین آف دی میچ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کیلیے رنز بنانا خوش آئند ہے، انگلینڈ میں وکٹ کیپنگ کی تیاری کے لیے ٹیپ بال سے پریکٹس کرتے رہا ہوں۔