میچ فکسنگ کرنے والوں کو دوبارہ آنے کا حق نہیں، جاوید میانداد


کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار کردے۔

ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت میں انسانیت سوز سلوک  جاری ہے، خاص طور پر وہاں کے مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے،ہمیں بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنی چاہیے،یہ درست ہے کہ بھارت کھیلوں میں سیاست کر رہا  ہے، جو غلط ہے اس لیے غلط کو غلط ہی کہا جائے گا، آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ فکسنگ کرنے والوں کو دوبارہ آنے کا حق نہیں، اسپورٹس مین کے معاشرے پر بہت اثرات ہوتے ہیں، اسپورٹس مین کو مثالی کردار کا حامل ہونا چاہیے، سب سے پہلے ملک کو دیکھا جائے، ہمارے ملک میں احتساب کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں