دبئی:
یوسف عبدالرحیم ال بلوشی پر گذشتہ برس یو اے ای میں کھیلے گے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے موقع پر ساتھی کرکٹر کو فکسنگ پر اکسانے سمیت 4 چارجز میں جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی ہے۔
آئی سی سی کے جنرل منیجر انٹیگریٹی الیکس مارشل کا کہنا ہے کہ بالوشی کا جرم کہیں زیادہ سنگین نوعیت کا تھا، اگر انھوں نے اپنا جرم قبول اور تحقیقات میں تعاون نہ کیا ہوتا تو انھیں کہیں زیادہ سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
واضح رہے کہ بلوشی سے بحرین میں ایک غیرمنظورشدہ ایونٹ میں مشکوک شخص نے ملاقات کی اور بعد میں 2 دیگر افراد سے ملاقات کروائی، جنھوں نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں اومان کے ایک مخصوص کرکٹر کو دام میں الجھانے کی ہدایت دی۔
جب بلوشی نے مذکورہ پلیئر سے رابطہ کیا تو انھوں نے نہ صرف پیشکش رد کردی بلکہ رپورٹ بھی کردی۔ جب بلوشی کو اس بارے میں علم ہوا تو انھوں نے فوری طور پر اپنے موبائل کا ڈیٹا ہی ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم بعد ازاں تحقیقات میں اپنا جرم قبول کرلیا۔