میٹ گالا 2024 کے شرکا کےلیے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ میٹ گالا کی دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔
ایونٹ میں دنیا کی مشہور و معروف شخصیات نے اپنے ڈیزائن اور ملبوسات نمائش کےلیے پیش کیے۔
ایونٹ سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کے شرکا پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ایونٹ کے دوران سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے، یہ تصور عام ہے کہ تمباکو نوشی سے فن کی بےتوقیری ہوتی ہے۔
اسی طرح آرٹ ورک کو چھونے کی بھی ممانعت ہے، آرٹ ورک کو صرف دور سے ہی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایونٹ میں ہر کسی کے پسندیدہ کام یعنی سیلفیز لینے سے بھی شرکا کو منع کردیا گیا ہے۔